کراچی ،کریم آباد میں سنار کی ڈکیتی کی کوشش ناکام، دو ڈکیت گرفتار کرلئے گئے

 
0
303

کراچی جولائی17 (ٹی این ایس) کراچی کے علاقے کریم آباد میں سنار کی ڈکیتی کی کوشش ناکام، دو ڈکیت گرفتار کرلئے گئے۔ ایس پی بشیر بروہی کے مطابق کریم آباد میں سنار کی دکان میں ڈکیتی کی نیت سے دو مسلح ڈاکو داخل ہوئے جس پر دکان کے گارڈ نے مزاحمت کی۔ ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے گارڈز کو زخمی کردیا ۔ فائرنگ کی آواز سن کر شہری سنا کی دکان کے باہر جمع ہوگئے اور ڈاکوؤں کا گھیراؤ کرلیا جبکہ شہریوں نے کریم آباد چوکی پر موجود پولیس اہلکاروں کو بھی فوری اطلاع دی۔ مشتعل شہریوں نے ڈاکوؤں کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ بعد ازاں پولیس کے آنے پر دونوں ڈاکوؤں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے پستول اور چاقو برآمد کرلیا گیا