کراچی جولائی17 (ٹی این ایس) اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں نا معلوم موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے دونوں افراد کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔ ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت ندیم اور راشد کے نام سے ہوئی ہے۔ ایس پی کے مطابق دونوں افراد اپنے گھر کے باہر بیٹھے ہوئے تھے۔ جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم کا ایک خول اور تین سکے ملے ہیں













