کراچی جولائی17(ٹی این ایس) کراچی کے علاقے ماڈل کالونی میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ماڈل کالونی کے علاقے شیٹ نمبر 5 کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر مسلح ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں سعید احمد ولد علی رضا زخمی ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت کے با عث پیش آیا۔سعید احمد کی ٹانگ پر گولی لگی ہے













