ڈاکٹر عمر سیف کو موجودہ حالات میں شہباز شریف کی یاد ستانے لگی، شہباز شریف کا کام ہی ان کی سیاست تھی۔پاکستان کو ایسے سیاستدانوں کی ضرورت ہے،ڈاکٹر عمر سیف

 
0
571

لاہور جنوری 22 (ٹی این ایس): موجودہ حالات ناخوش ڈاکٹر عمر سیف کو شہباز شریف کی یاد ستانے لگی۔انکا کہنا تھا کہ شہباز شریف کا کام ہی ان کی سیاست تھی۔پاکستان کو ایسے سیاستدانوں کی ضرورت ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عمر سیف کو کچھ عرصہ قبل پنجاب آئی ٹی بورڈ کے چئیرمین اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔جس کے بعد انکو برطرف کرنے کے حوالے سے مختلف چہ میگیوئیاں جاری تھیں ،تاہم تازہ ترین خبر کے مطابق ڈاکٹر عمر سیف نے اپن ے برطرف ہونے کی وجوہات بتاتے ہوئے کہ میں نے جتنا کام پنجاب حکومت کے ساتھ کیا اتنا ہی میں نے خیبر پختونخواہ کے لیے بھی کیا۔میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا آئی ٹی کی طرف جو رحجان ہے وہ حوصلہ افزا ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ انہوں نے مجھے کے پی میں کام کرنے کا موقع دیا۔تاہم وہ موجودہ حالات میں نیا پاکستان ڈاکٹر عمر سیف کو متاثر نہیں کر پایا۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا کہ میں نے شہباز شریف کے ساتھ بہت قریب سے کام کیا ہے ۔شہباز شریف سیاستدان نہیں بلکہ منتظم ہیں اور انکا کام ہی انکی سیاست ہے۔ان کا کام انکی سیاست ہونے کی وجہ سے انکے ساتھ کام کرنے میں مزہ آتا تھا۔ان کہنا تھا کہ شائد اس بات کا ادراک نہ کیا جارہا ہو مگر اس ملک کو شہباز شریف جیسے سیاستدانوں کی ضرورت ہے۔