صفائی ستھرائی کے حوالے سے کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔ریحان ہاشمی ضلع وسطی کو صاف و شفاف اور سرسبزو شاداب بنانے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں

 
0
700

کراچی جنوری 23 (ٹی این ایس): چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ ضلع وسطی کو صا ف و شفاف اور سرسبزو شاداب ضلع بنانے کے لئے تمام دستیاب وسائل کو برؤے کار لایا جارہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں بعد از باران صفائی کے حوالے سے ضلع وسطی کی یونین کمیٹیزسے دورے کے دوران پیپلز چورنگی تا سخی حسن چورنگی پر خصوصی مہم کے دوران صفائی ستھرائی اور گرین بیلٹس پر پودے لگانے کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ڈائریکٹر سینی ٹیشن محمد علی،ڈپٹی ڈائریکٹر سینی ٹیشن ناصر خان و دیگر متعلقہ افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے ضلع وسطی میں بارشوں کے بعد کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے مختلف ضلع وسطی کی مختلف یونین کونسلزکا دورہ کیا ،انہوں نے ، حسین آباد، کریم آباد، لیاقت آباد ، نارتھ ناظم آباداور نیوکراچی کے بارش کے بعد پیداہونے والے صفائی کے مسائل کو دورکرنے کے لئے اقدامات کا معائنہ کیا ۔ واضح رہے کہ بلدیہ وسطی کے افسران اور کارکنان نے ہیوی مشینری کے ذریعے نارتھ ناظم آباد میں پیپلز چورنگی تک رشید ترابی روڈ ، پیپلز چورنگی سے بفر زون نمک بنک تک رئیس جعفری روڈ کی صفائی، شاہراہ زاہد ناگن چورنگی تا انڈہ موڑ تک گرین بیلٹس کی صفائی ستھرائی اور بارش سے پڑنے والے گڑھوں کی بھرائی اور کچرے کی منتقلی کے کام کو مکمل کیا۔ بلدیہ وسطی کے افسران اور سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ کا عملہ افرادی قوت اور مشینری کے استعمال سے مختلف علاقوں سے بارش کے نتیجے میں سڑکوں کے کنارے جمع ہونے والی مٹی و ریت کو ہٹانے اور روزآنہ کی بنیاد پر جمع ہونے والا کچرا اُٹھانے میں مصروف تھا وہیں دوسری جانب مذکورہ یوزسیز کی گرین بیلٹس کو صاف ستھرا ور سرسبز بنانے کے لئے پودے بھی لگائے جارہے تھے ۔ امید کی جارہی ہے کہ ان کی کوششیں بلدیہ وسطی کے افسران و کارکنان کے بھر پور تعاون اور محنت سے بہترین نتائج برآمد کریں گی۔ ۔