اسلام آباد(ٹی این ایس)سی ڈی اے کے زیر اہتمام ہونے والی نیلامی کے پہلے روز چار پلاٹ 7 اعشاریہ796 ارب روپے میں نیلام

 
0
136

وفاقی ترقیاتی ادارے(سی ڈی اے )کے زیر اہتمام ہونے والی نیلامی کے پہلے روز چار پلاٹ نیلام کئے گئے، نیلامی کے پہلے روز سرمایہ کاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور بھرپور مقابلہ دیکھنے میں آیا،نیلامی کے پہلے روز پلاٹس 7 اعشاریہ796 ارب روپے میں نیلام کئے گئے،سہہ روزہ پلاٹوں کی نیلام عام 12 جنوری تک گندھارا سینٹر، F-9 پارک میں جاری رہے گی۔
تفصیلات کے مطابق کمرشل پلاٹوں کے تین روزہ نیلام عام کے پہلے روز بلیو ایریا کے پلاٹ نمبر نو 4اعشاریہ453ارب روپے میں کیا گیا۔ اسلام آباد کے I-8 مرکز میں واقع پلاٹ نمبر 53H ایک ارب 46 کروڑ روپے میں نیلام کیا گیا،اسی طرح مرکز I-8 میں واقع پلاٹ نمبر 53F ایک ارب 15 کڑور روپے میں نیلام ہواجبکہ I-14 مرکز میں واقع پلاٹ نمبر 9A 653 ملین روپے میں فروخت کیا گیا۔
اس طرح نیلامی کے پہلے روز مجموعی طور پر 7اعشاریہ796 ارب روپے کے پلاٹ نیلام کیے گیے۔نیلام عام میں اسلام آباد کے ڈویلپ کمرشل مراکز میں مختلف کٹیگریز کے کمرشل پلاٹس سرمایہ کاری کے لئے پیش کئے جارہے ہیں.نیلامی کی نگرانی سی ڈی اے ممبر فنانس کی سربراہی میں قائم کی گئی نیلامی کمیٹی کررہی ہے ،جس کی سیکرٹری ڈائریکٹر اسٹیٹ منیجمنٹ-II ہیں۔ کمیٹی کے دیگر ارکان میں ممبر اسٹیٹ، ممبر پلاننگ اینڈ ڈیزائن، ممبر ٹیکنالوجیو ڈیجٹلائزیشن،ڈی ایف اے-II ، ڈی جی لا، ڈائر یکٹر اربن پلاننگ، ڈائریکٹر ریجنل پلاننگ، ڈائریکٹر پبلک ریلشنز اور ڈائریکٹر فنانس کر رہے ہیں۔
کمرشل پلاٹس کی نیلامی 11 اور 12 جنوری 2024 کو گندھارا سٹیزن سینٹر، F-9 پارک اسلام آباد میں جاری رہے گی۔موصول ہونے والی بولیوں کو مکمل جانچ پڑتال کے بعد سی ڈی اے بورڈ کے سامنے پیش کیا جائے گا جو بولیوں کو منظور یا مسترد کرنے کا مجاز فورم ہے۔