آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سےرائل سعودی آرمی کےوفد کی ملاقات، سعودی جنرل نےرائل سعودی آرمی کو تربیت دینےپرپاک فوج کا شکریہ ادا کیا،آئی ایس پی آر

 
0
500

اسلام آباد جنوری 23 (ٹی این ایس): آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سےرائل سعودی آرمی کےوفد نے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فائد بن حمد الروالی کی قیادت میں ملاقات کی ہے۔ سعودی جنرل نےرائل سعودی آرمی کو تربیت دینےپرپاک فوج کا شکریہ ادا کیا ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں موجود چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فائد بن حمد الروالی سمیت سعودی وفد جی ایچ کیو روالپنڈی پہنچ گیا جہاں انہوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔سعودی وفد کی قیادت چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فائد بن حمد الروالی نے کی۔ملاقات میں جیو اسٹریٹجک صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر سعودی جنرل نےرائل سعودی آرمی کو تربیت دینےپرپاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی چیف آف جنرل اسٹاف نے پاک فوج کے اعلٰی پیشہ ورانہ معیارکو تسلیم کیا۔آرمی چیف نےسعودی چیف آف جنرل اسٹاف کےپاک فوج سےمتعلق خیالات پرشکریہ اداکیا۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج رائل سعودی آرمی کو بھرپور تعاون دینے کو اپنی ذمےداری سمجھتی ہے۔اس موقع پر سعودی چیف آف جنرل اسٹاف نےجی ایچ کیومیں یادگارشہدا پر پھول چڑھائے جبکہ سعودی چیف آف جنرل اسٹاف کو جی ایچ کیو میں گارڈ آف آنر دیا گیا