ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ میں اصلاحات اور مفلوج ڈیپارٹمنٹس کی بحالی کیلئے اہم اقدامات کا آغاز کر دیا گیا

 
0
631

اسلام آباد فروری 11 (ٹی این ایس): ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اسلام آباد میں اصلاحات اور طویل عرصے سے سے مفلوج ڈیپارٹمنٹس کی فعالیت کیلئے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا گاڑیوں کی آن لائن رجسٹریشن اور منتقلی کے بعد ڈرائیکٹر ایکسائز بلال اعظم خان نے طویل عرصے سے عملا مفلوج ڈیپارٹمنٹس کی بحالی اور ریوینو میں اضافے کیلئے اصلاحاتی پروگرام شروع کر دیا ماضی میں حاصل کردہ ریوینو کا 95 فیصد حصہ گاڑیوں کی رجسٹریشن اور تبدیلی ملکیت سے حاصل کیا جاتا تھا جبکہ ہوٹلز پر نافذ بیڈ ٹیکس سمیت دیگر سہولیات کے عوض حاصل ہونے والا ریوینو نہ ہونے کے برابر تھا ریوینو کلیکشن میں بہتری لانے کیلئے تیزی سے کام جاری ہے جبکہ نافذ ٹیکسسز کی شرح میں اضافہ کرکہ صوبوں کے برابر لانے کیلئے بھی اقدامات کیئے جا رہے ہیں اصلاحاتی ایجنڈے میں ایکسائز ڈیپارٹمنٹ میں سٹاف کی کمی کو مطلوبہ نتائج کے حصول کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ قرار دیا گیا ہے سٹاف کی کمی کو پورا کرنے کیلئے چیف کمشنر آفس کو ریکوزیشن بھجوا دی گئی ہے جس پر جلد از جلد نئی تعیناتیاں کر دی جائیں گی ایجنٹ مافیا کی حوصلہ شکنی کیلئے گاڑیوں کی آن لائن رجسٹریشن اور تبدیلی ملکیت کیلئے نادرا کے اشتراک کر لیا گیا ہے جہاں روزانہ سینکڑوں شہری ایکسائز آفس کی ویب سائٹ وزٹ کر رہے ہیں اور سہولت سے فائدہ اٹھا رہے ہیں شہریوں نے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ میں اصلاحاتی پروگرام کو دور جدید سے اہم آہنگ قرار دیتے خوش آئند قدم قرار دیا ہے