قطر کے وزیر خارجہ کی وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات

 
0
371

اسلام آباد جولائی 18(ٹی این ایس): قطر کے وزیر خارجہ شیخ محمدعبدالرحمان الثانی نے وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی ہے جس میں مشرق وسطی کی تازہ صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا ہے۔قطر کے وزیر خارجہ شیخ محمد عبدالرحمان الثانی نے اسلام آباد میں وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک قطر تعلقات سمیت مشرق وسطی کی تازہ صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران قطرکے وزیر خارجہ کا وزیر اعظم نواز شریف کی کوششوں پر شکریہ ادا کیا اور سعودی عرب، یواے ای، بحرین اور مصر کے مطالبات اور اپنے موقف سے آگاہ کیا، شیخ محمد نے امیر کویت شیخ جابر الصباح کی مفاہمتی کوششوں سے متعلق بھی آگاہ کیا۔

وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ خلیجی ممالک کےساتھ دوستانہ تعلقات پاکستان کی ترجیح ہیں، پاکستان اور قطر کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں، وزیراعظم نے امیر کویت کی مشرق وسطی میں امن کے لیے کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان مشرق وسطی میں امن کوششوں اور تنازع کے حل کی مخلصانہ کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔ پاکستان کی خواہش ہے کہ برادر اسلامی ممالک میں مسائل کا سفارتی حل تلاش کیا جائے، موجودہ خلیجی تنازع کے حل کے لیے مل کر کوششیں کرنا ہوں گی۔