میرے لئے بچوں کا فلمی کیریئر سب سے زیادہ اہم ہے،سنیل شیٹھی

 
0
411

ممبئی  جولائی18(ٹی این ایس)۔ : بالی وڈ اداکار سنیل شیٹھی نے کہا ہے کہ میرے لئے بچوں کا فلمی کیریئر سب سے زیادہ اہم ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار سنیل شیٹھی نے کہا کہ انہوں نے اپنی25 سالہ فلمی کیریئر میں متعدد فلمیں بنائیں اور اب انہیں اپنے بچوں اتھیا اور اہان کے فلمی کیرئر پر توجہ دینی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انھیں وقفہ لینے کی ضرورت ہے کیونکہ یہی وقت ہے کہ جب بچوں کو ان کی توجہ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کیلیے اتھیا اور اہان کا کیریئر سب سے زیادہ اہم ہے اور ہم نے جو کچھ سیکھا ان کے ساتھ شیئر کرنا ہے۔

سنیل شیٹھی نے کہا کہ اتھیا کی دوسری فلم جلد ریلیز ہوگی جبکہ اہان فلمساز ساجد نڈیاڈ وال کی فلم (جس کا نام ابھی نہیں رکھا گیا) سے فلمی کیریئر کا آغاز کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ساڑھے 3 سال کے بعد فلمی دنیا میں واپس آئے ہیں اور فلم اے جینٹلمین میں ان کا کردار مختصر لیکن بہت اہم ہے۔ فلم میں سدھارتھ ملہوترا اور جیکولین فرنینڈس مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔فلم 25 اگست کو ریلیز کی جائے گی۔