بھارتی جارحیت کیخلاف پارلیمانی رہنماؤں کوان کیمرہ بریفنگ، وزیر خارجہ اورڈی جی آئی ایس پی آربریفنگ دے رہے ہیں

 
0
589

اسلام آباد فروری 27 (ٹی این ایس): بھارتی جارحیت کیخلاف پارلیمانی رہنماؤں کوان کیمرہ بریفنگ دینے کا آغاز ہو چکا ہے۔ وزیر خارجہ اورڈی جی آئی ایس پی آربریفنگ دے رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے کی گئی اسٹرائیکس کے بعد بھارت خوفزدہ ہو چکا ہے۔یہی وجہ ہے کہ د بھارت بھی ڈرنے لگااور بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کا اہم بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ہم ائیراسٹرائیکس کے بعد پاکستان سے مزید کشیدگی نہیں چاہتے۔بھارتی وزیر خارجہ نے اپنے چینی ہم منصب سے بھی ملاقات کی۔سشما سوراج کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں کاروائی کا مقصد دہشت گردوں کے خلاف کاروائی تھا تاکہ بھارت میں دہشت گردی کا خاتمہ کیا جا سکے لیکن ہم پاکستان کے ساتھ مزید کشیدگی نہیں چاہتے۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب میں موجودہ صورتحال پر عوام کو اعتماد میں لیا اور کہا کہ بھارت کی جانب سے جو کارروائی کی گئی اس پر میں اپنی قوم کو اعتماد میں لینا چاہتا تھا ۔ہم نے پلوامہ حملے کے بعد بھارت کو مکمل پیشکش کی کہ وہ جس قسم کی بھی تحقیقات چاہتے ہیں ہم اس کے لیے تیار ہیں۔ پلوامہ میں بھارتی فورسز کے اہلکار ہلاک ہوئے اور مجھے پتہ ہے کہ لوگوں کو ان کے لواحقین کو کس قسم کی تکلیف پہنچی ہو گی کیونکہ پاکستان میں دس سال میں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 70 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوئیں اور ہم اس درد کو جانتے ہیں۔اس ساری صورتحال پر وفاقی وزیر خارجہ کہنا تھا کہ آج پاکستان کی جانب سے کی گئی اسٹرائیک کا مقصد اپنے عزم ،حق اور صلاحیت کا اظہار کرنا تھا ،ہم بھی جنگ نہیں چاہتے ۔میں امید کرتا ہوں کہ بھارت مذاکرات کی ٹیبل پر آئے گا اور معاملات کو حل کرے گا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا۔اس حوالے سے تازہ ترین معلومات یہ ہے کہ بھارتی جارحیت کیخلاف پارلیمانی رہنماؤں کوان کیمرہ بریفنگ دینے کا آغاز ہو چکا ہے۔وزیر خارجہ اورڈی جی آئی ایس پی آربریفنگ دے رہے ہیں جبکہ ٓآرمی چیف بھی اجلاس میں شرکت کریں گے