سپیکر قومی اسمبلی نے قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کے چیئر پرسن اور ممبران کی تقرری کے لئے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیلِ نو کردی

 
0
333

اسلام آباد فروری 28 (ٹی این ایس): سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرنے قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کے چیئر پرسن اور ممبران کی تقرری کے لئے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیلِ نو کردی ہے۔ سپیکر نے مذکورہ کمیٹی کی تشکیلِ نوقومی کمیشن برائے انسانی حقوق ایکٹ 2012کی شق4 کی ذیلی شق (3)کے تحت کی ہے ۔ کمیٹی کے ممبران میں سینیٹر سید شبلی فراز ، محترمہ نزہت صادق، ممبر ان قومی اسمبلی شنیلا رتھ اور محترمہ رومینا خور شید عالم شامل ہیں