یواے ای کے پاک بھارت وزراء اعظم سے ٹیلیفونک رابطے

 
0
404

بات چیت کے ذریعے کشیدگی کم کرنے پر زور، دونوں ملک صورتحال سے نمٹنے کیلئے مذاکرات کو ترجیح دیں۔ وزیراعظم عمران خان سے اماراتی ولی عہد کی گفتگو

دبئی فروری 28 (ٹی این ایس): پاک بھارت کشیدگی کو ختم کروانے کیلئے متحدہ عرب امارات نے بھی پاک بھارت قیادت سے رابطے شروع کردیے۔ اماراتی ولی عہد شیخ محمد بن زاید النیہان نے پاک بھارت وزراء اعظم سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، جس میں یواے ای کے ولی عہد نے کہا کہ دونوں ملک صورتحال سے نمٹنے کیلئے مذاکرات کو ترجیح دیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایل اوسی پر جاری پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کیلئے دوست ممالک نے رابطے شروع کردیے ہیں۔یواے ای کے ولی عہد نے پاک بھارت وزراء اعظم سے رابطہ کیا ہے۔ جس میں موجودہ صورتحال کو مذاکرات سے حل کرنے پر زور دیا ہے۔امارتی ولی عہد نے کہا کہ پاک بھارت قیادت موجودہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے پرُ امن مذاکرات کو ترجیح دے۔ اسی طرح پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی کشیدگی ختم کرانے کیلئے ترکی نے بھی ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کر دی ہے۔ترک صدر نے وزیراعظم عمران خان سے رابطہ کیا ہے۔ جس میں ترک صدر نے مذاکراتی عمل ہر زور دیا اور خطے میں امن قائم کرنے کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا۔ امریکا چین سعودی عرب سمیت ایران اور دیگر ممالک نے بھی پاکستان اور بھارت کو کشیدگی ختم کرنے پر زور دیا ہے۔ دوسری جانب ذرائع وزیراعظم ہاؤس کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان اور بھارتی وزیراعظم کے درمیان ٹیلیفونک رابطے کا امکان ہے، دونوں کے درمیان آج رات کو رابطہ ہو سکتا ہے، وزیراعظم عمران خان نے امن کی خاطر بھارتی پائلٹ کو بھی رہا کرنے کا اعلا ن بھی کردیا ہے۔پاکستان میں دوران حملہ گرفتار بھارتی پائلٹ کو کل رہا کردیا جائے۔ بھارتی پائلٹ ابھے نندن کوکل واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔