ہراچھا قدم اپنا راستہ خود بناتا ہے، عمران خان کے بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کے اقدام سے بھارتی عوام کو خوشی ملی ہے، سدھو

 
0
45835

, اب بھارت کو بھی مذاکرات کے ذریعے مسائل کو حل کرنا چاہئیے، ٹوئٹ

بھارت فروری 28 (ٹی این ایس): بھارتی وزیر اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے کہا ہے کہ ہر اچھا قدم اپنا راستہ خود بناتا ہے عمران خان وزیراعظم پاکستان کے بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کے اقدام سے بھارتی عوام کو خوشی ملی ہے، سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں ایک بھارتی ہوں اور پاکستان کے اس خیر سگالی کے اقدام سے میں بیان نہیں کر سکتا کہ کتنی خوشی بھارتی پائلٹ ابھینندن کے والدین اور چاہنے والوں کی خوشی کتنی ہے، اب بھارت کو بھی مذاکرات کے ذریعے مسائل کو حل کرنا چاہئے، کرتاپورہ کا کھولنا بھی پاکستان کی محبت اور امن کا پیغام تھا۔