وزیراعظم عمران خان کا ترک صدر طیب اردگان سے ٹیلی فونک رابطہ

 
0
414

بھارت کے ساتھ بذریعہ مذاکرات کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کی تعریف، بھرپور حمایت کی یقین دہانی بھی کرا دی

اسلام آباد فروری 28 (ٹی این ایس): وزیراعظم عمران خان کا ترک صدر طیب اردگان سے ٹیلی فونک رابطہ، بھارت کے ساتھ بذریعہ مذاکرات کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کی تعریف، بھرپور حمایت کی یقین دہانی بھی کرا دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایل اوسی پر جاری پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کیلئے دوست ممالک نے رابطے شروع کردیے ہیں۔ اس سلسلے میں وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر جب طیب اردگان کا رابطہ ہوا ہے۔طیب اردگان نے وزیراعظم عمران خان کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ترک صدر نے بھارت کے ساتھ بذریعہ مذاکرات کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کی تعریف کی ہے۔ جبکہ پاکستان کو اپنی بھرپور حمایت کی یقین دہانی بھی کرا دی ہے۔ اس سے قبل یواے ای کے ولی عہد نے پاک بھارت وزراء اعظم سے رابطہ کیا۔ اماراتی ولی عہد نے موجودہ صورتحال کو مذاکرات سے حل کرنے پر زور دیا ہے۔امارتی ولی عہد نے کہا کہ پاک بھارت قیادت موجودہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے پرُ امن مذاکرات کو ترجیح دے۔ اسی طرح پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی کشیدگی ختم کرانے کیلئے ترکی نے بھی ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کر دی ہے۔ ترک صدر نے وزیراعظم عمران خان سے رابطہ کیا ہے۔ جس میں ترک صدر نے مذاکراتی عمل ہر زور دیا اور خطے میں امن قائم کرنے کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا۔امریکا چین سعودی عرب سمیت ایران اور دیگر ممالک نے بھی پاکستان اور بھارت کو کشیدگی ختم کرنے پر زور دیا ہے۔ دوسری جانب ذرائع وزیراعظم ہاؤس کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان اور بھارتی وزیراعظم کے درمیان ٹیلیفونک رابطے کا امکان ہے، دونوں کے درمیان آج رات کو رابطہ ہو سکتا ہے، وزیراعظم عمران خان نے امن کی خاطر بھارتی پائلٹ کو بھی رہا کرنے کا اعلا ن بھی کردیا ہے۔ پاکستان میں دوران حملہ گرفتار بھارتی پائلٹ کو کل رہا کردیا جائے۔ بھارتی پائلٹ ابھے نندن کوکل واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔