پاکستانی نژاد امریکی ماہرین صحت کی پاکستان میں فارما سیوٹیکل سیکٹر میں سرمایہ کاری کی خواہش کا خیر مقدم کرتے ہیں، انہیں تمام ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی

 
0
272

اسلام آباد جنوری 06 (ٹی این ایس): وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار عباس بخاری نے پاکستانی نژاد امریکی ماہرین صحت کی پاکستان میں فارما سیوٹیکل سیکٹر میں سرمایہ کاری کی خواہش کا خیر مقدم کیا ہے، انہیں تمام ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ وزارت سمندر پار پاکستانیز کے مطابق دو پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹروں اور یو ایس ایڈ کی نمائندہ نے پیر کو اس سلسلہ میںمعاون خصوصی کے ساتھ ان کے آفس میں ملاقات کی۔
اس ملاقات میں معاون خصوصی اور وفدکے درمیان پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ وفد نے پاکستان کے شہر چکوال میں فارما سیوٹیکل فیکٹری لگانے کے حوالے سے اپنی دلچسپی کا اظہار کیا جس پر زلفی بخاری نے انہیں تمام ممکن سہولیات کی فراہمی میں تعاون کا یقین دلایا۔