محکمہ تعلیم پنجاب نے سردی کی وجہ سے سکولوں میںموسم سرما کی تعطیلات 12 جنوری تک بڑھا دیں

 
0
277

لاہور جنوری 06 (ٹی این ایس): پنجاب کے محکمہ تعلیم نے صوبے میں سخت سردی کی لہر کو دیکھتے ہوئے تمام سرکاری و نجی سکولوں کو موسم سرما کی تعطیلات 12 جنوری تک بڑھانے کی ہدایت کردی ہے. اس حوالے سے جاری ایک سرکاری اعلامیے میں کہا گیا کہ صوبے میں سرکاری و نجی تعلیمی ادارے پیر 13 جنوری سے دوبارہ کھلیں گے‘ساتھ ہی صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے بھی اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر اس بات کی تصدیق کی کہ تعلیمی ادارے 12 جنوری تک بند رہیں گے.
خیال رہے کہ اتوار کو ملک کے مختلف علاقوں میں مغربی سسٹم داخل ہوا تھا، جس کے باعث بارشوں کا امکان پیدا ہوگیا تھا‘ادھر محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں بلوچستان کے پہاڑی علاقوں، خیبرپختونخوا کے کچھ حصوں اور جنوبی اور وسطی پنجاب کے مختلف حصوں میں بارش اور برف باری ہوگی. اس کے ساتھ ساتھ بالائی پنجاب و خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت اپر سندھ کے کچھ علاقوں میں بھی یہی پیش گوئی کی گئی ہے‘واضح رہے کہ نومبر 2019 میں پنجاب حکومت لاہور، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں اسموگ کی وجہ سے 3 مرتبہ سرکاری و نجی سکولز بند کرنے پر مجبور ہوئی تھی.
یہاں یہ بات مدنظر رہے کہ سندھ بھر میں سرد موسم کی صورتحال اور والدین کے تحفظات کے باوجود موسم سرما کی تعطیلات یکم جنوری کو ختم ہوگئی تھیں.خیال رہے کہ اتوار کو ملک کے مختلف علاقوں میں مغربی سسٹم داخل ہوا تھا، جس کے باعث بارشوں کا امکان پیدا ہوگیا تھا‘ادھر محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں بلوچستان کے پہاڑی علاقوں، خیبرپختونخوا کے کچھ حصوں اور جنوبی اور وسطی پنجاب کے مختلف حصوں میں بارش اور برف باری ہوگی.
اس کے ساتھ ساتھ بالائی پنجاب و خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت اپر سندھ کے کچھ علاقوں میں بھی یہی پیش گوئی کی گئی ہے‘واضح رہے کہ نومبر 2019 میں پنجاب حکومت لاہور، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں اسموگ کی وجہ سے 3 مرتبہ سرکاری و نجی سکولز بند کرنے پر مجبور ہوئی تھی. یہاں یہ بات مدنظر رہے کہ سندھ بھر میں سرد موسم کی صورتحال اور والدین کے تحفظات کے باوجود موسم سرما کی تعطیلات یکم جنوری کو ختم ہوگئی تھیں.