پنجاب میں پانی کی قلت کے حوالے سے تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع

 
0
269

لاہور جنوری 06 (ٹی این ایس): پنجاب میں پانی کی قلت کے حوالے سے تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی گئی۔رکن اسمبلی مومنہ وحید کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک کے متن میں کہاگیا ہے کہ پنجاب میں زیرمین پانی میں تشویشناک حد تک کمی ہورہی ہے ،جتنا پانی زمین سے استعمال کے لئے نکالا جارہا ہے اس کے مقابلے میں اتناپانی واپس زیر مین نہیں جارہا ،پنجاب حکومت نے زیر زمین پانی کی کمی کے خطرات سے نمٹنے حتمی پلان تیار کرے لیا ہے ،پنجاب حکومت نے پانی کے وسائل کا انتظام کرنے کے لئے دو باڈیزی بنانے کا فیصلہ کیا ، پنجاب واٹر ریسورس کمیشن اور پنجاب واٹر سروسز ریگولیٹری اتھارٹی کی تشکیل دی جارہی ہے ،پنجاب واٹر ریسورس کمیشن کے ذمہ پانی کی زیرزمین بتدریج کمی کے حوالے سے اقدامات کرنا ہوں گے ،زراعت ،صنعت ،کمرشل اور گھریلو صارفین کے لئے پانی کے وسائل کے مطابق بھی فیصلے کرنا ہونگے ،پانی کی بچت کے لئے حکومت موثر حکمت عملی پر کام کررہی ہے۔