سی ڈی اے نے ہمک انڈسٹریل ایریاء میں سرکاری اراضی پر قبضہ کی کوشش ناکام بنا دی

 
0
455

اسلام آباد مارچ 11 (ٹی این ایس): تجاوزات کے خاتمے کے لیے کی جانے والی اس کاروائی میں ہمک انڈسٹریل ایریاء میں 12 کنال سرکاری اراضی پر زیرِ تعمیر پری کاسٹ باؤنڈری وال کو مسمار کر دیا گیا۔ سوموار کے روز کیے گئے اس آپریشن میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے علاوہ سی ڈی اے کے لینڈ ڈائریکٹوریٹ نے بھی حصہ لیا ۔


واضع رہے کہ چند عناصر نے ہفتہ وار تعطیل کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سرکاری اراضی پر تعمیرات شروع کر دی تھیں ۔ چیئرمین سی ڈی اے نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری ایکشن لینے کے احکامات جاری کیے تھے ۔سوموار کے روز ریونیو سٹاف کی طرف سے نشاندہی کیے جانے کے بعد انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے بھر پور کاروائی عمل میں لاتے ہوئے 12 کنال سرکاری اراضی پر زیر تعمیر پری کاسٹ باؤنڈری وال اور ایک کمرے کو مسمار کر دیا۔
سی ڈی اے نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ تجاوزات کنندگان کے خلاف شہر میں کاروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی۔ اس سلسلے میں سی ڈی اے نے انسدادِ تجاوزات مہم کا دائرہ کارکو شہر کے مضافاتی علاقوں تک بڑھا دیا ہے اور ہمک انڈسٹریل ایریا میں تجاوزات کنندگان کے خلاف مزید کاروائیاں بھی عمل میں لائی جائیں گی۔