شہید نعیم رشید کی والدہ اور بھائی کرائسٹ چرچ پہنچ گئے

 
0
535

نعیم رشیدکرائسٹ چرچ حملے میں دہشت گرد سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے تھے، انکی تدفین جمعہ کے روز کی جائے گی

ولنگٹن مارچ 21 (ٹی این ایس): کرائسٹ چرچ حملے میں شہید ہونے والے نعیم رشید شہید کی والدہ اور بھائی نیوزی لینڈ پہنچ گئے۔ شہید کی والدہ نے بیٹے کے آخری دیدار کے لیے نیوزی لینڈ جانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا جس پر نیوزی لینڈ حکومت نے انہیں ویزہ جاری کر دیا تھا اب وہ اور انکے بڑے بیٹے نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ پہنچ گئے ہیں جہاں جمعہ کے روز نعیم رشید شہید کی تدفین کی جائے گی۔کرائسٹ چرچ ائیرپورٹ پر نعیم رشید کی بیوہ اور انکے بیٹے عبداللہ اور آیان، شہید کی والدہ اور بھائی خورشید عالم کو لینے کے لیے موجود تھے۔ ہوئی اڈے پر نعیم رشید شہید کی والدہ اشکبار ہو گئیں جنہیں انکے پوتے اور بیٹے نے تسلی دی۔ شہید نعیم اور انکے بیٹے طلحہ کی تدفین جمعہ کے روز کرائسٹ چرچ میں ہو گی۔ شہید کی والدہ نے بیٹے کی تدفین میں شامل ہونے کی خواہش ظاہر کی تھی اس لیے انکی تدفین میں تاخیر ہو گئی۔یاد رہے کہ نعیم رشید نیوزی لینڈ میں ہونے والے دہشت گردی کے حملے میںشہید ہو گئے تھے، نعیم رشید کا تعلق پاکستان سے تھا، انہوں نے گورنمنٹ کالج لاہور سے تعلیمحاصل کی تھی اس کے بعد انہوں نے معاشیات میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری لی اور اب وہ نیوزی لینڈ میں پروفیسر تھے، جمعہ کے روز وہ کرائسٹ چرچ کی مسجد النور میں جمعہ کی نماز ادا کرنے گئے جہاں انکے بیٹے بھی انکے ہمراہ تھے ، مسجد میں ایک سفید فامدہشت گرد نے فائرنگ شروع کر دی، نعیم رشید شہید نے دہشت گرد کو روکنے کی کوشش کی اور کئی گولیاں لگنے کے بعد بھی دہشت گرد سے لڑتے رہے اور پھر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جامِ شہادت نوش کر گئے۔پاکستان حکومت کی جانب سے عمران خان نے نعیم رشید شہید کو اس بہادری پر اعزاز دینے کا اعلان کیا ہے ، یہ اعزاز 23مارچ کی تقریب میں انکی بہادری کے اعتراف میں دیا جائے گا۔