آج رات داعش کا خاتمہ ہو جائے گا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

 
0
1105

امریکی صدر نے کہا ہے کہ آج رات داعش کے آخری ٹھکانے کو بھی امریکی فوج داعش سے آزاد کروا لے گی

واشنگٹن مارچ 21 (ٹی این ایس): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز میڈیا سے بات کرتے ہوئے شام کا نقشہ دکھایا جس میں بہت تھوڑے سے حصے میں داعش کا قبضہ دکھایا گیا ہے، امریکی صدر نے کہا کہ اس نقشے میں جو سرخ علاقے نظر آرہے ہیں صرف وہی داعش کے قبضے میں ہیں اور اس تھوڑے سے علاقے کو آج رات امریکی فوج داعش سے آزاد کروا لے گی۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ حالات ٹھیک ہونے کے بعد بھی 400 امریکی ٹروپس شام میں موجود رہیں گے تا کہ اگر دہشت گرد تنظیم دوبارہ سر اٹھانے لگے تو اس مذاحمت کو کچلا جا سکے۔شامی جمہوری افواج امریکی فوج کی مدد سے ملک کے بڑے حصے کو داعش سے خالی کروانے میں کامیاب ہو چکی ہے اب شام کے بہت تھوڑے سے حصے میں دہشت گرد تنظیم کا کنٹرول باقی ہے جسے امریکی صدر نے نقشے میں بہت چھوٹے سے علاقے کے طور پر دکھاتے ہوئے کہا کہ اس چند ہزار گز کے علاقے کو بھی آج رات امریکی فوج دہشت گرد تنظیم داعش سے آزاد کروا لے گی اور اس طرح شام مکمل طور پر آئی ایس آئی ایس سے آزاد ہو جائے گا۔اس کے بعد شام میں امریکی فوج کی ضرورت نہیں رہے گی اس لیے اسے واپس بلا لیا جائے گا تاہم 400 امریکی ٹروپس شام میں موجود رہیں گے تا کہ کسی بھی طرح کے نامسائد حالات سے نبٹا جاسکے۔ اس سے پہلے شامی فوج کی جانب سے ایک وڈیو جاری کی گئی ہے جس میں شامی فوجی صحرا میں آزاد علاقے کی حدبندی کر تے دکھائی دے رہے ہیں۔ یاد رہے کہ 2014 میں داعش شام اورعراق کے ایک تہائی حصے پر قبضہ کر چکی تھی لیکن اب ان سے وہ علاقے آزاد کروا لیے گئے ہیں۔