پاکستان کی سمندری حدود میں تیل و گیس کے ذخائر دریافت کر لیے گئے، امریکی کمپنی ایگزن موبائل 5 ہزار میٹر گہرائی تک ڈرلنگ کرنے میں کامیاب

 
0
512

اسلام آباد مارچ 22 (ٹی این ایس): پاکستان کی سمندری حدود میں تیل و گیس کے ذخائر دریافت کر لیے گئے، ذرائع کے مطابق امریکی کمپنی ایگزن موبائل 5 ہزار میٹر گہرائی تک ڈرلنگ کرنے میں کامیاب، بنا کسی رکاوٹ کے اتنی گہرائی میں ڈرلنگ کرنا اور پرشر کک ملنے کا مطلب ہے کہ تیل و گیس کے ذخائر دریافت ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی سمندری حدود میں تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش کے حوالے سے قوم کو بالآخر بڑی خوشخبری سنا دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کی سمندری حدود میں تیل و گیس کے ذخائر دریافت کر لیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق امریکی کمپنی ایگزن موبائل 5 ہزار میٹر گہرائی تک ڈرلنگ کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔ زیر سمندر 5 ہزار میٹر کی گہرائی تک ڈرلنگ کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔ تاہم امریکی کمپنی ایگزن بنا کسی رکاوٹ کے زیر سمندر 5 ہزار میٹر کی گہرائی تک ڈرلنگ کرنے میں کامیاب ہو چکی ہے۔جبکہ دوران ڈرلنگ پریشر کک بھی حاصل ہوئی۔ جب بھی تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش کے سلسلے میں ڈرلنگ کے دوران پریشر کک حاصل ہو، تو اس کا مطلب ہوتا ہے کہ تیل و گیس کے ذخائر دریافت کر لیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے آئندہ چند روز میں باقاعدہ اور مکمل تفصیلات کے ساتھ اعلان کر دیا جائے گا۔ تیل و گیس کے ذخائر کی دریافت پاکستان کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگی۔ کراچی کے سمندر سے تیل و گیس کے ذخائر کی دریافت سے پاکستان تیل و گیس کی ضروریات پوری کرنے کیلئے خود کفیل ہو جائے گا۔ یہاں یہ بات بھی واضح رہے کہ اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے بھی جمعرات کے روز اعلان کیا تھا کہ وہ تیل کے حوالے سے 3 ہفتے بعد ایک بڑی خوشخبری سنانے والے ہیں۔