پاکستان اورملائیشیا کے وزرائے اعظم پاکستانی قوم سے خطاب کریں گے

 
0
360

اسلام آباد مارچ 22 (ٹی این ایس): پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان راؤڈ ٹیبل کانفرنس جمعہ کے روز اسلام آباد میں منعقد ہو گی ۔ دونوں ممالک کے وزرائے اعظم اس کانفرنس میں شرکت کریں گے، دونوں وزرائے اعظم کا خطاب کانفرنس کاایجنڈا ہے۔ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان جمعہ سہہ پہر 4بج کر40منٹ پر10منٹ کا خطاب کریں گے جس کے بعد 4بج کر50منٹ پر ملائیشین وزیراعظم ڈاکٹرمہاتیر محمد بھی 10منٹ کا خطاب کریں گے۔یاد رہے کہ ملائیشیا کے وزیراعظم جمعرات کے روز پاکستان پہنچ چکے ہیں،وہ تین روزہ دورے پر پاکستان تشریف لائے ہیں۔ ڈاکٹر مہاتیر محمد پاکستانی وزیر اعظم کی خصوصی دعوت پر یومِ پاکستان کی تقریب میں شرکت کے لیے اس دورے پر آئے ہیں۔ ملائیشین وزیراعظم یومِ پاکستان کے حوالے سے ہونے والی پریڈ کے مہمانِ خصوصی ہو ں گے۔ دورے کے دوران ان کی مصروفیات میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات اور وزیر اعظم عمران خان سے براہ راست ملاقات میں وفود کی سطح پر بات چیت شامل ہے. دونوں وزرائے اعظم صنعتوں کے چیف ایگزیکٹو افسران کے اجلاس سے بھی خطاب کریں گے، جو پاکستان کے آٹو موبائل اور ٹیلی کمیونکیشن سیکٹرز میں سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں. بیان میں کہا گیا کہ ’ملائیشن وزیر اعظم مہاتیر محمد کا دورہ دنوں ممالک کے درمیان موجودہ برادرانہ اور دوستانہ تعلقات کو مزید تقویت دے گا، اس کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے عوام کے باہمی مفاد کے لیے اقتصادی، تجارتی، سرمایہ کاری اور دفاعی تعلقات کو بڑھانے پر توجہ مرکوز ہوگی. دونوں وزرائے اعظم صنعتوں کے چیف ایگزیکٹو افسران کے اجلاس سے بھی خطاب کریں گے، جو پاکستان کے آٹو موبائل اور ٹیلی کمیونکیشن سیکٹرز میں سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں. بیان میں کہا گیا کہ ’ملائیشن وزیر اعظم مہاتیر محمد کا دورہ دنوں ممالک کے درمیان موجودہ برادرانہ اور دوستانہ تعلقات کو مزید تقویت دے گا، اس کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے عوام کے باہمی مفاد کے لیے اقتصادی، تجارتی، سرمایہ کاری اور دفاعی تعلقات کو بڑھانے پر توجہ مرکوز ہوگی.