ناردرن ائیر کمانڈ کے نئے ائیر آفیسر کمانڈنگ ائیروائس مارشل سرفراز خان کی گورنرخیبرپختونخوا سے ملاقات

 
0
548

پشاورجولائی19(ٹی این ایس)ناردرن ائیر کمانڈ کے نئے ائیر آفیسر کمانڈنگ ائیروائس مارشل سرفراز خان نے بدھ کے روز گورنرہاؤس پشاور میں گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑاسے ملاقات کی۔ وہ کچھ دیرگورنرکے ساتھ رہے اور ادارے کی کارکردگی کے حوالے سے گفتگو کی۔ گورنرنے اس موقع پر اے وی ایم سرفراز خان کو نئی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سنبھالنے کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔گورنرنے معیاری تعلیم کے فروغ میں ناردرن ائیرکمانڈ کے کردار کوسراہااورفاٹاسیکرٹریٹ کے متعلقہ حکام کوہدایت کی کہ قبائلی علاقہ جات میں تعلیم کے فروغ میں ناردرن ائرکمانڈ سے تعاون کیاجائے