بینکوں سے 25 ہزار روپے کی رقم نکوالنے پر کوئی ٹیکس عائد نہیں کیا گیا

 
0
351

وفاقی حکومت نے میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تردید کردی، بینک ٹرانزیکشنز پر عائد ٹیکسوں سے متعلق کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی

اسلام آباد مارچ 27 (ٹی این ایس): بینکوں سے 25 ہزار روپے کی رقم نکوالنے پر کوئی ٹیکس عائد نہیں کیا گیا، وفاقی حکومت نے میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تردید کردی، بینک ٹرانزیکشنز پر عائد ٹیکسوں سے متعلق کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے بینکوں سے 25 ہزار روپے کی رقم نکوالنے پر ٹیکس عائد کر دیے جانے کی خبروں کی تردید کر دی گئی ہے۔وزیر ممالکت برائے خزانہ حماد اظہر نے اس حوالے سے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بینکوں سے 25 ہزار روپے کی رقم نکوالنے پر کوئی ٹیکس عائد نہیں کیا گیا۔ بینک ٹرانزیکشنز پر عائد ٹیکسوں سے متعلق کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی۔ 50 ہزار روپے سے زائد کی بینک ٹرانزیکشن پر 0.5 فیصد ٹیکس عائد ہے۔ 50 ہزار روپے سے کم کی بینک ٹرانزیکشن پر کسی قسم کا نیا ٹیکس عائد نہیں کیا گیا۔واضح رہے کہ بدھ کے روز خبر سامنے آئی تھی کہ حکومت نے نان فائلرز پر پچیس ہزار روپے سے زائد بینک ٹرانزکشن یا کیش لینے پرٹیکس عائد کر دیا ہے۔ نان فائلرز کو25 ہزار روپے سے زائد چیک یا کیش لینے کی صورت میں 0.6 فیصد ٹیکس ادا کرنا ہوگا جو 150 روپے بنتا ہے جبکہ اس سے قبل 50 ہزار روپے سے زائد رقم پرٹیکس تھا۔ دعویٰ کیا گیا تھا کہ حکومت نے باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ تاہم اب حکومت نے ان خبروں کی تردید کردی ہے۔