وزیراعظم نے بزرگوں کی پینشن میں اضافے کا اعلان کردیا

 
0
594

غربت کےخاتمے کیلیےپروگرام میں 80 ارب روپے کا اضافہ کر رہے ہیں، جبکہ ای او بی آئی کی پنشن میں بھی اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے: عمران خان

اسلام آباد مارچ 27 (ٹی این ایس): وزیراعظم نے بزرگوں کی پینشن میں اضافے کا اعلان کردیا، عمران خان کا کہنا ہے کہ غربت کےخاتمے کیلیےپروگرام میں 80 ارب روپے کا اضافہ کر رہے ہیں، جبکہ ای او بی آئی کی پنشن میں بھی اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بزرگ شہریوں کی پینشن میں اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ غربت مٹاو منصوبے کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا کہ غربت کےخاتمے کیلیےپروگرام میں 80 ارب روپے کا اضافہ کر رہے ہیں، جبکہ ای او بی آئی کی پنشن میں بھی اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پسماندہ علاقوں کےطلبا کو نجی شعبوں میں تعلیم کے حصول کیلیے قرضے دینگے۔ ٹیکنیکل ایجوکیشن پر کام کر رہے ہیں۔ بوڑھے لوگوں کیلیے5 احساس گھر تعمیر کیے جائیں گے۔اسکولوں میں آٹھویں جماعت کے بچوں کو اسکل ایجوکیشن دی جائے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا جس ملک میں خواتین کو تعلیم نہ دی جائے۔ خواتین کی تعلیم اور صحت میں پاکستان دوسرے ممالک سے بہت پیچھے ہے۔لاکھ گھر کی اسکیم میں مرد اور عورت کو جوائنٹ اونر شپ دینگے۔ دیہات میں موجود خواتین اعلیٰ تعلیم حاصل کرنا چاہیں تو حکومت مدد کرے گی۔ تکنیکی تربیت دینے سے خواتین گھروں میں بیٹھ کر کام کرسکیں گی۔ اس کے علاوہ غریبوں کواپنے پاوں پرکھڑا کرنے کیلیے مائیکرو فنانس اداروں سےمدد فراہم کرینگے۔ غریبوں کو روز گار دینے کیلیے ٹھیلے اورچھا بڑیاں بنا کر دیں گے۔