بارشوں سے متاثرہ خاندانوں کی بحالی میں مدد کی جائے، گورنر خیبرپختونخوا کی فاٹا ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو ہدایت

 
0
260

پشاورجولائی19(ٹی این ایس)گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے باجوڑ ایجنسی، کرم ایجنسی ،جنوبی وزیرستان اوردیگرقبائلی علاقوں میں حالیہ بارشوں سے متاثرہ خاندانوں کی مدد اوربحالی کے سلسلے میں فاٹاڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو ہدایت کی ہے کہ متاثرین کی فوری طور پر مدد کی جائے۔ گورنرنے ایف ڈی ایم اے حکام کو ہدایت کی کہ فاٹامیں بارشوں سے متاثرہ علاقوں کاسروے کیاجائے تاکہ کوئی بھی حکومتی مدد سے محروم نہ رہ جائے اور کہاہے کہ اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔ گورنرنے کہاکہ قبائلی عوام نے ماضی میں بہت مشکلات اورتکالیف کا سامناکیاہے اوراب وقت آگیا ہے کہ انہیں درپیش مسائل کوترجیحی بنیادوں پرحل کیاجائے اور موجودہ حکومت اس سلسلے میں ٹھوس اقدامات اٹھارہی ہے۔