وزیر اعظم کا دورہ سندھ، پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف آمنے سامنے

 
0
1517

کراچی مارچ 30 (ٹی این ایس): وزیراعظم نے دورہ کراچی کے موقع پر شہر قائد کے لئے ایک 162 ارب روپے پیکج کی منظوری دی دے ہے، اس اعلان کے ساتھ ہی پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف آمنے سامنے آگئی ہے۔وزیراعظم کے دورہ گھوٹکی پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہاکہ عمران خان کہتے ہیں پیسے نہیں ہیں تو وہ سندھ کیلئے کون سے منصوبے کا اعلان کررہے ہیں، سندھ صوفیائے کرام کی سرزمین ہے،اللہ اسے عمران خان کے شر بچائے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت پرویز مشرف کی شیڈو حکومت ہے، یہ مشرف کے لوگ ہیں جو روپ بدل کر آئے ہیں،ہم سب کوسوچناچاہئے کہ یہ حکومت جمہوری طریقے سے آئی ہے یا نہیں، ہم نے ہر بار کوشش کی ہے کہ پارلیمانی نظام چلتا رہے، اب ملک نعروں سے نہیں چلے گا عملی طور پر کام کرنا ہوگا۔اس کے جواب میں وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹرپراپنے پیغام میں کہا کہ جب سے عمران خان سندھ پہنچے ہیں خورشید شاہ کو نیند کی گولیاں کم پڑگئی ہیں، شاہ جی کے سیاہ کارنامے سندھ کے عوام کی عدالت میں ہیں،اب ان کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ وقت دور نہیں جب باقی پورے ملک کی طرح سندھ کے عوام کو اس جبر اور استبداد سے نجات ملے گی ڈاکو راج کا خاتمہ ہو گا۔فواد چوہدری نے کہاکہ سندھ کا پیسہ دبئی اور لندن میں لگتا رہا، اربوں روپیہ جعلی اکائونٹس،ماڈلز اورفرنٹ مین کے ذریعے باہر گیا،یہ سندھ کے لوگوں کا پیسہ تھا، یہ لوگ شہید بینظیر اور بھٹو کا نام تک بیچ کر کھاگئے،باقی کیا چھوڑنا تھا۔اس کے علاوہ ہفتہ کوکراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹر میں 26 ویں پاسنگ آئوٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہریار آفریدی نے کہاکہ اب ملک کے آئین پر سودے بازے نہیں ہوگی ،ان کو پیغام ہے کہ ریاست اب بلیک میل نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ میرا پیغام ہے جوملک کے اندربیٹھ کردشمن قوتوں کاساتھ دے رہے ہیں وہ قبلہ درست کرلیں،آنے والا وقت پاکستان کا اور پاکستانیوں کا ہے، کوئی اب باہر سے فیصلہ ڈکٹیٹ نہیں کراسکے گا۔جس کے جواب میں وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہاکہ بلاول بھٹو نے تین وزراء کا بغیر نام لئے تذکرہ کیا مگر نا جانے شہریارآفریدی آپے سے کیوں باہر ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کالعدم تنظیم کے ساتھ اپنی ویڈیو سامنے آنے پر بظاہر شہریار آفریدی پریشان ہیں، میں انہیں بتاتا چلوں کہ پاکستان کے عوام دہشت گردوں کے ہمدردوں کو نشان عبرت بنائیں گے۔سعید غنی نے کہاکہ انتہاپسندتنظیموں سے چھپ چھپ کر ملنے والے شہریار آفریدی خود عبرت کا ایک نشان ہیں۔