شہباز شریف جلد ہی لندن روانہ ہوں گے، وزارت داخلہ نے شہباز شریف کا نام لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دیا، نوٹیفیکشن جاری

 
0
429

اسلام آباد اپریل 04 (ٹی این ایس):محکمہ داخلہ نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکال دیا ہے۔شہباز شریف کا نام عدالت کے حکم پر ای سی ایل سے نکالا گیا ہے۔وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کا نام لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دیا گیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ شہباز شریف کچھ روز میں لندن روزنہ ہو جائیں گے۔
شہباز شریف اپنی پوتی کی تیمارداری کے لیے لندن جائیں گے۔واضح رہے 26 مارچ کو شریف خاندان کو ایک دن میں دو خوشخبریاں ملی تھیں۔ لاہور ہائیکورٹ میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ومسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف کی ایگزٹ کنٹرول لسٹسے نام نکالنے کی درخواست لاہور ہائیکورٹ پر سماعت ہوئی تھی۔ مسٹر جسٹس ملک شہزاد اور مسٹر جسٹس مرزا وقاص رف پر مشتمل بنچ نے کیس کیس کی سماعت کی۔
عدالت نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا۔لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بنچ نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا۔ اس کے کچھ دیر بعد ہی نواز شریف کو بھی طبی بنیادوں پر رہائی ملی تھی۔ سپریم کورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبی بنیادوں پرضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔عدالت نے نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست منظور کی۔
سپریم کورٹ نے نواز شریف کی سزا 6 ہفتوں کے لیے معطل کر دی تھی جس کے بعد ۔اپوزیشن لیڈر اور نواز شریف کے چھوٹے بھائی شہباز شریف کوٹ لکھپت جیل پہنچے۔ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اللہ کا بڑا کرم ہے نواز شریف کی ضمانت ہوئی۔۔جب کہ اس حوالے سے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ہم نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا۔انشاء اللہ عدالتوں سے نواز شریف کو ریلیف ملتا رہے گا۔