لاہورجولائی19 ( ٹی این ایس ) لارڈ میئر لاہور کر نل (ر)مبشر جا وید اور ڈپٹی کمشنر لاہور سمیرا حمد سید کی زیر صدارت ٹرانسپورٹرز کے مسائل کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ٹا ؤن ہال میں ہوا۔اجلاس میں ٹرانسپورٹرز کے نما ئندگان اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی عبداللہ خرم نیازی نے شر کت کی۔اجلاس میں ٹرانسپورٹرز کے نما ئندگان نے مےئر لاہور کر نل (ر)مبشر جا وید اور ڈپٹی کمشنر لاہور سمیرا حمد سیدکو اپنے مسائل کے با رے میں بتاتے ہوئے کہا کہ جنرل ٹرک سٹینڈ میں پارکنگ کے مسائل کو حل کیا جائے،ٹریفک وارڈنز کی طرف سے غیر قانونی چلانوں کو روکا جائے، نئے ٹرک سٹینڈ پر سیوریج اور سڑک کی مرمت کی جائے،اڈہ فیس پر اوورچارجنگ کو روکا جائے اور جنرل ٹرک سٹینڈ کی ڈسپنسری سے غیرقانونی طور پر قبضہ کو ختم کروایا جائے۔ اس موقع پرڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید نے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی کہ فوری طور پر ڈسپنسری کو فنکشنل کیا جائے۔ڈی سی لاہور نے جنرل ٹرک سٹینڈ کے متعلقہ ٹھیکیدار کو وارننگ دی کہ اڈہ فیس پر اوورچارجنگ کو فوری طور پر روکا جائے ورنہ آپ کا لائسنس کینسل کر دیا جائے گا۔انہوں نے واسا حکام کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ایک ہفتہ کے اندر اندر ٹرک سٹینڈ کے سیوریج سسٹم کو ٹھیک کیا جائے۔مےئر لاہور کر نل (ر)مبشر جا وید اور ڈپٹی کمشنر لاہور سمیرا حمد سید نے ٹرانسپورٹرز کے نما ئندگان کو یقین دہا نی کرائی کہ ان کے تمام جائزہ مطالبات کو فوری طور پر حل کیا جائے گا۔