امام کعبہ 16اپریل کو بادشاہی مسجد لاہورمیں نماز مغرب کی امامت ، خصوصی خطاب اور دعا کریں گے

 
0
392

لاہور اپریل 12 (ٹی این ایس): خطیب امام باد شاہی مسجد مولانا سید عبد الخبیر آزاد نے کہاہے کہ امام کعبہ فضیلة الشیخ ڈاکٹر عبد اللہ بن عواد الجہنی کی پاکستان آمد پر ان کے مشکور ہیں ‘امام کعبہ بروز منگل 16اپریل کو بادشاہی مسجد لاہو رمیں نماز مغرب کی امامت فرمائیں گے ‘لہذا تمام فرزندان اسلام جوک در جوک بادشاہی مسجد پہنچیں ‘ تاکہ ان کا شاندار استقبال کر کے نہ صرف انہیں باور کروایا جائے کہ زندہ دلان لاہور کو سعودی عرب کی دوستی پر فخر ہے ‘بلکہ وہ امام کعبہ کی امامت میں نماز ادا کرنا اپنے لئے فخر کا باعث بھی سمجھتے ہیں ‘حکومت پنجاب محکمہ اوقاف ومذہبی امور ضلع و پولیس حکام اور بادشاہی مسجد انتظامیہ کے زیر اہتمام امام کعبہ کا مثالی استقبال کیا جائے گا ‘اس حوالے سے تمام ادارے آن بورڈ اور ایک پیچ پر ہیں ‘ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ اجتماع سے خطاب میں کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کی دوستی لازوال ہے سعودی عرب میں ہمارے مقدس مقامات ہیں ‘ اس لئے سر زمین حرمین کا دفاع ہر پاکستانی اپنا فرض سمجھتا ہے‘30لاکھ سے زائد پاکستانی سعودی عرب میں روزگار کیلئے موجود ہیں ‘ اور سبھی پاکستان کے سفیر کے طور پر کام کر رہے ہیں‘ پاکستانی عوام سعودی عرب جیسے مخلص دوست ملک پر فخر محسوس کرتے ہیں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے بعد ڈاکٹر شیخ عبد اللہ عواد الجہنی ‘کا دورہ پاکستان نہائیت اہمیت کاحامل ہے ‘جو طاقتیں عالم اسلام کو تقسیم کرنا چاہتی ہیں ‘ان کے مقابلے میں سعودی عرب عالم اسلام کی وحدت کی علامت ہے پاکستان کی بنیاد مدینہ طیبہ کی اسلامی ریاست کی طرز پر رکھی گئی تھی ‘پاکستان اور سعودی عرب ایک د وسرے کیلئے لازم و ملزوم ہیں ‘دونوں برادر ممالک میں تعلقات روز بروز مضبوط تر ہونا ناگزیر ہیں‘ دونوں ممالک کے ما بین تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں ‘سعودی عرب نے پاکستان کے ساتھ سفارتی اور اقتصادی سطح پر جس انداز میں تعاون کیا ہے اس کی نظیر نہیں ملتی ‘پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری ‘ پاکستان کی ڈوبتی معیشت کو سمبھالنے کیلئے ریڑھ کی ہڈی ثابت ہوئی ہے ‘اور دونوں ملکوں کے ما بین ترقی کا ایک نیا دور شروع ہوا ہے ‘اورا ن شاء اللہ دونوں ممالک کے مابین جس سے بے روز گاری غربت اور ملکی اقتصادی بحران کو ختم کرنے میں مدد ملے گی ‘انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ منگل کو نماز مغرب امام کعبہ ڈاکٹر الشیخ عبد اللہ بن عواد الجہنی کی امامت میں باد شاہی مسجد میں ادا کرنے کی غرض سے بر وقت گھروں سے نکلیں اور کوشش کی جائے کہ نماز عصر تک وہ باد شاہی مسجد میں پہنچ چائیں تاکہ عوام کے جم غفیرا کھٹے ہونے کے پیش نظر شہریوں کو آسانی سے جگہ مل سکے ‘اور اپنے ساتھ کسی قسم کا قیمتی سامان یا اشیاء بیگ وغیرہ ساتھ لانے سے گریز کریں ‘بادشاہی مسجد لاہو رکے صحن میں اکھٹے ہوکر امام کعبہ کا فقید المثال استقبال کریں اور مغرب کی نماز ان کی اقتداء میں ادا کریں ‘بعد ازاں ان کا خصوصی خطاب وحدت امہ اور اتحاد امن و سلامتی ویکجہتی اور ہم آہنگی پر ہوگا اور ملک کی سلامتی و استحکام کیلئے خصوصی دعا فرمائیں گے‘عوام الناس جوک در جوک شرکت کریں اور امام کعبہ کی خصوصی دعائوں سے مستفید ہوں‘ہمیشہ کی طرح حکومت پنجاب‘ بادشاہی مسجد اور محکمہ اوقاف کی طرف سے ان شاء اللہ مثالی انتظامات کئیے جائیں گے ۔