نوازشریف آج شریف میڈیکل ہسپتال میں طبی معائنہ کروائیں گے، سابق وزیراعظم گھر میں ڈاکٹروں کی نگرانی میں رہتے ہیں ‘ابھی ٹیسٹ ہورہے ہیں. نون لیگی ذرائع

 
0
314

لاہور اپریل 15 (ٹی این ایس): سابق وزیراعظم نوازشریف آج طبی معائنے کے لیے شریف میڈیکل ہسپتال جائیں گے جہاں ان کا آج پھر طبی معائنہ ہوگا. تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ نون کے قائد نوازشریف جاتی امرا سے شریف میڈیکل سٹی ہسپتال پہنچیں گے، اس موقع پر شریف میڈیکل کمپلیکس میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں. نوازشریف کے شریف میڈیکل سٹی میں 5 طبی معائنے ہوچکے ہیں، ان کی ای سی جی سمیت ایم آر آئی بھی ہوچکی ہے.
خیال رہے کہ تین روز قبل سابق وزیراعظم نواز شریف کا پانچویں بار شریف میڈیکل سٹی میں طبی معائنہ کیا گیا تھا. نوازشریف کے دماغ میں خون کی گردش کو معمول پر لانے کے لیے نیورو سرجری کے ماہر پروفیسرز نے مختلف ٹیسٹ کیے تھے. قبل ازیں بتایا گیا تھا کہ سابق وزیراعظم کی صحت کے معاملات انتہائی پیچیدہ ہیں، وہ ہسپتال میں تو داخل نہیں البتہ گھر پر ڈاکٹروں کی زیر نگرانی رہتے ہیں.
نواز شریف کے دل کی دھڑکن متوازن رکھنے کے لیے مستقل پیس میکر لگانا پڑے گا جبکہ دل میں انٹروینشن کی بھی ضرورت ہے. یاد رہے کہ نواز شریف کوسپریم کورٹ کی جانب سے 6 ہفتوں کی ضمانت پر رہائی ملی، ان کو ضمانت پررہا ہوئے 20 روز ہوچکے ہیں. خیال رہے کہ تین روز قبل سابق وزیراعظم نواز شریف کا پانچویں بار شریف میڈیکل سٹی میں طبی معائنہ کیا گیا تھا.
نوازشریف کے دماغ میں خون کی گردش کو معمول پر لانے کے لیے نیورو سرجری کے ماہر پروفیسرز نے مختلف ٹیسٹ کیے تھے. قبل ازیں بتایا گیا تھا کہ سابق وزیراعظم کی صحت کے معاملات انتہائی پیچیدہ ہیں، وہ ہسپتال میں تو داخل نہیں البتہ گھر پر ڈاکٹروں کی زیر نگرانی رہتے ہیں. نواز شریف کے دل کی دھڑکن متوازن رکھنے کے لیے مستقل پیس میکر لگانا پڑے گا جبکہ دل میں انٹروینشن کی بھی ضرورت ہے. یاد رہے کہ نواز شریف کوسپریم کورٹ کی جانب سے 6 ہفتوں کی ضمانت پر رہائی ملی، ان کو ضمانت پررہا ہوئے 20 روز ہوچکے ہیں.