اسلام آباد:وفاقی پولیس کا اہلکار ڈکیت نکلا، گاڑی برآمد مقدمہ درج

 
0
339

اسلام آباد اپریل 15 (ٹی این ایس): ذرائع کے مطابق وفاقی پولیس کا اہلکار ڈکیت نکلا، اہلکار سے بیس سے 25 لاکھ کی گاڑی برآمد کر لی گئی گاڑی کو تھانہ کھنّہ کی حدود سے گن پوائنٹ پر چھینا گیا تھا، تھانہ کھنّہ پولیس نے چوری شدہ گاڑی اور ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ڈکیتی میں ملوث پولیس اہلکار کا نام طارق ہے اور پولیس لائن میں تعینات ہے، تھانہ کھنّہ پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کو شہر اقتدار کے بااثر شراب فروشوں کی سرپرستی حاصل ہے، ڈکیتی کے بعد مزکورہ گاڑی شراب سمگلنگ میں بھی استعمال کی گئی ہے۔