وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں

 
0
930

اسلام آباد اپریل 19 (ٹی این ایس): وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں، سیکرٹری اطلاعات و نشریات شفقت جلیل نے انہیں وزارت کے امور سے متعلق بریفنگ دی ۔ جمعہ کو معاون خصوصی وزیراعظم برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان وزارت اطلاعات ونشریات کا چارج سنبھالنے کیلئے وزارت اطلاعات و نشریات پہنچیں جہاں سیکرٹری اطلاعات اور دیگر حکام نے ان کاپرتباک استقبال کیا۔ بعد ازاں معاون خصوصی وزیر اعظم برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے باقاعدہ طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات و نشریات شفقت جلیل نے انہیں وزارت کے امور پر بریفنگ دی۔