پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار 3 سال کی کم ترین سطح پر آ گیا، شئیرز کی قیمت کم ہونے سے سرمایہ کاروں کے 110 ارب روپے ڈوب گئے

 
0
302

کراچی اپریل 23 (ٹی این ایس): پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار 3 سال کی کم ترین سطح پر آ گیا۔شئیرز کی قیمت کم ہونے سے سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کاروبار میں تقریباََ2 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس میں گیا ہے کہ ایک دن میں 100 انڈیکس میں 1.9 فیصد کمی کی گئی۔اور 100 انڈیکس 3 سال کی کم ترین سطح پر آ گیا۔ شئیرز کی قیمت کم ہونے سے سرمایہ کاروں کے 110 ارب روپے ڈوب گئے، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مندی دیکھنے میں آ رہی ہے۔
اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز 36901 پوائنٹس سے ہوا تھا اور پہلے ہی گھنٹے میں مارکیٹ مندی کا شکار ہو گئی۔ابتدائی ایک گھنٹے میں انڈیکس 10 پوائنٹ کے اضافے سے 36911 پر بھی گیا لیکن کچھ دیر بعد ہی مارکیٹ میں مندی دیکھی گئی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج ست آخری خبر آنے تک 100انڈیکس کے دوران 700 پوائنٹس کی آ چکی تھی،اور انڈیکس 36170 پر ٹریڈ کر رہا تھا۔
سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے۔گذشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 390 پوائنٹس کمی ہوئی اور مارکیٹ 36901 کی سطح پر بند ہوئی۔100 انڈیکس میں ایک دن میں 1.06 فیصد کمی ہوئی جبکہ 4.43ارب روپے مالیت کے 12.5کروڑ شئیرز کا کاروبار کیا گیا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 182 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
پیر کو کاروباری ہفتہ کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ کا ا?غاز مثبت زون میں ہوا اورابتدا میں ہی کے ایس ای 100 انڈیکس میں 182 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے ساتھ ہی مارکیٹ 37 ہزار 474 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتی رہی۔ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 9,668,540 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستان روپوں میں 481,075,424 بنتی ہے۔