ن لیگ کی رہنما نے عمران خان کی ایمانداری کا اعتراف کر لیا، عمران خان مستعفی تو ہو جائیں گے مگر ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو رعایت کبھی نہیں دیں گے- ماروی میمن کا عمران خان کے بیان این آر او نہیں دوں گا پر تبصرہ

 
0
414

لاہور مئی 02 (ٹی این ایس): پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما ماروی میمن نے عمران خان کی ایمانداری کا اعتراف کر لیا۔ماروی میمن کا عمران خان کے بیان این آر او نہیں دوں گا پر تبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان مستعفی تو ہو جائیں گے مگر ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو رعایت کبھی نہیں دیں گے- اپنے ٹویٹ میں ماوری میمن کا کہنا ہے کہ میں یقین سے کہہ سکتی ہوں کہ عمران خان مستعفی ہو جائیں گے مگر ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو رعایت نہیں دیں گے۔
شاید پلی بارگین کے لیے راضی کر لیے جائیں گے لیکن اس سے ن لیگ ہمیشہ کے لیے تباہ ہو جائے گی۔


ماروی میمن نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ میں عمران خان کی صرف ایک بات پر یقین رکھتی ہوں کہ وہ این آر او نہیں دیں گے۔
خیال رہے اس سے قبل بھی ماروی میمن اپنی قیادت پر تنقید کر چکی ہیں۔
ماروی میمن نے ن لیگی قیادت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حقائق سے پردہ اٹھایا تو ن لیگی قیادت کی اعلی اخلاقیات کی امیج کا جنازہ نکل جائے گا۔ ماروی میمن کہتی ہیں کہ ن لیگ کا اخلاقی امیج انکی اپنی بےوقوفیوں کے باعث پہلے ہی کافی خراب ہو چکا ہے، اس لیے موجودہ صورتحال میں اس میں مزید اضافہ نہیں کرنا چاہتی۔ ماروی میمن کا کہنا ن لیگ کی جانب سے ان کیخلاف کردار کشی کی مہم چلائی جا رہی ہے، اگر یہ سب کچھ بند نہ ہوا، تو وہ حقائق پر سے پردہ اٹھانے پر مجبور ہو جائیں گی۔