نواز شریف عوام کی آواز بننے کی سزا بھگت رہا ہے، نوازشریف انشاءاللہ آپ کا سر جھکنے نہیں دے گا مریم نواز کا ٹویٹر پیغام

 
0
295

لاہور مئی 03 (ٹی این ایس): سپریم کورٹ سے نواز شریف کی جانب سے دائر کی گئی بیرون ملک علاج کے لیے ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد ہونے کے بعد مریم نواز کا ٹویٹر پیغام آ گیا۔ مریم نواز نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ نوازشریف کسی جرم کی سزا نہیں بلکہ عوام کی آواز بننے کی سزا بھگت رہا ہے ۔ نوازشریف کی قربانیاں جتنی سخت ہیں ان کا پھل بھی اتنا ہی میٹھا ہوگا اور یہ پھل قوم کی آنے والی نسلوں کے لیے ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں ایک بار پھر کہتی ہوں کہ نوازشریف انشاءاللہ آپ کا سر جھکنے نہیں دے گا، یہ جدوجہد آپ کے لیے ہے۔


یاد رہے کہ گذشتہ روز بھی مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم نواز شریف نے مختلف افواہوں کے بارے میں خاموشی توڑتے ہوئے کارکنوں کے نام پیغام جاری کیا تھا۔
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف کے لیے یہ مشکلات اور پریشانیاں نئی نہیں ہیں۔ مسلم لیگ ن کے شیرو بس مایوس نہیں ہونا، اپنے لیڈر کی طاقت بن کے اس کے ساتھ کھڑے رہنا ہے۔ تاریخ گواہ ہے آپ کا لیڈر اپنے ملک کے لیے جو قدم اٹھا لے پیچھے مُڑ کر نہیں دیکھتا۔ بس اپنے قائد پہ بھروسہ رکھیں اور افواہوں پر کان نہ دھریں۔