صمصام بخاری کا بیان اداروں کو متنازعہ بنانے کی افسوسناک کوشش ہے ، رانا ثناء اللہ خان

 
0
335

اسلام آباد مئی 03 (ٹی این ایس): پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری کا بیان اداروں کو متنازعہ بنانے کی افسوسناک کوشش ہے ،چیف جسٹس آف پاکستان وزیر اطلاعات پنجاب کے توہین آمیز بیان کا نوٹس لیں ۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ خان نے وزیر اطلاعات پنجاب کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری کا بیان اداروں کو متنازعہ بنانے کی افسوسناک کوشش ہے ،حکومتی ترجمان نے معزز عدالت پر سنگین الزام عائد کیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ صمصام بخاری تاثر دینے کی کوشش کر رہے ہیں کہ عدالتیں سوالات سے ڈرتی اور فیصلے دباو میں دیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صمصام بخاری کا بیان عدالت کی تضحیک کے زمرے میں آتا ہے، چیف جسٹس پاکستان وزیر اطلاعات پنجاب کے توہین آمیز بیان کا نوٹس لیں ۔