سوئی ناردرن گیس کمپنی نے گھریلو صارفین کے کنکشن لگانے پر عارضی طور پر پابندی عائد کر دی

 
0
264

لاہورجولائی19 ( ٹی این ایس) سوئی ناردرن گیس کمپنی نے ریکارڈ مرتب کرنے کے لئے گھریلو صارفین کے کنکشن لگانے پر عارضی طور پر پابندی عائد کر دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سوئی ناردرن گیس کمپنی کے تمام ریجنل اور سب دفاتر میں گھریلو صارفین کے کنکشن لگانے پر عارضی طور پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔گزشتہ مالی سال کے دوران لگنے والے میٹرز کا ریکارڈ مرتب کرنے کے لئے کمپنی نے پابند عائد کی ہے، ریکارڈ مرتب ہونے کے بعد میٹرز کی تنصیب کا کام شروع کر دیا جائیگا۔سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ملازمین سٹورز سے لیکر میٹرز کی تنصیب تک کا ریکارڈ مرتب کرنے میں مصروف ہیں، عارضی پابندی کی وجہ سے زیرالتوا درخواستوں میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے۔