میاں محمد اسلم کااسلام آباد میں بارشوں سے متاثرہ علاقوں کا دورہ جانی اور مالی نقصان پر اظہار افسوس

 
0
565

اسلام آباد جولائی19(ٹی این ایس): نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم کہا ہے کہ سی ڈی اے اور میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی نااہلی اور نا قص کار کردگی نے بارانِ رحمت کو شہریوں کے لیے زحمت بنا دیا ہے ،بر ساتی نالوں کی صفائی نہ ہو نے کی وجہ سے پانی آبادیوں میں داخل ہونے سے تین افرد کی ہلاکت اور شہر یوں کا بڑے پیمانے پر مالی نقصان ہو اہے ،انھوں نے کہا مون سون کی بارش نے سی ڈی اے اور میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے دعوؤں اور کارکردگی کی قلعی کھول دی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے آئی ایٹ ،جی ایٹ ،جی سیون کے دورے کے موقع پر فوت ہو نے والے افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور عوامی اجتماع سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔اس موقع پر اہل کتاب ونگ کے سدر جمیل کھوکھر اور دیگر بھی مو جو د تھے ۔میاں محمد اسلم نے کہا بارش کے باعث اسلام آباد کے دیہی اور شہری علاقوں میں جگہ جگہ ٹوٹی پھوٹی سڑکوں اور ناقص تعمیرات نے شہر میں سفر کر نا عذاب بنا دیا ہے ،اہم سڑکیں اور شاہرائیں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں اور نئی تعمیر شدہ سڑکیں زمین میں دھنس کر رہ گئی ہیں ۔انھوں نے اسلام آباد کے میئر سے مطالبہ کیا کہ مز ید نقصان سے بچنے کے لیے شہر کے تمام نالوں اور آبی گزر گاہوں کی صفائی کا بندوبست ترجیحی بنیادوں پر کیا جا ئے ۔