رائے ونڈ کے 104دکانداروں کو معاہدہ کرایہ داری کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری

 
0
367

رائے ونڈ جولائی19(ٹی این ایس):سی اویونٹ رائے ونڈ کے 104دکانداروں کو معاہدہ کرایہ داری کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری ۔تفصیلات کے مطابق میونسپل کارپوریشن لاہور کے اسٹیٹ آفیسر آصف نصیر کی جانب سے سی او یونٹ کی ملکیتی دکانوں کے کرائے داروں کو معاہدے کی خلاف ورزی کرنے پر 104دکانداروں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ انہوں نے معاہدہ کرائے داری کی سنگین ورزیاں کی ہیں جن میں ڈبل سٹوری بلڈنگ کی تعمیر ،ڈبل شٹر اور شکمی کرائے داری سمیت تہہ خانوں کی تعمیر شامل ہے ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے سونے کی چڑیا سی او یونٹ پر ہاتھ مارنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں جس میں سی او یونٹ کی ملکیت اربوں روپے مالیت کی کمرشل اراضی پر قائم 156دکانداروں کے سروے کا آغاز کردیا گیا ہے ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو موصول اعدادوشمار کے مطابق 97کرائے داروں نے اپنی دکانیں فروخت کرکے کروڑوں روپے اکھٹے کرلئے ہیں باقی ماندہ افراد اپنی دکانوں کے شٹر نکال کر شکمی کرائے داروں کو بٹھا کر لاکھوں روپے ماہانہ کرایہ وصول کررہے ہیں جبکہ سرکاری کرائے کی ادائیگی تاخیر کا شکار ہے اسٹیٹ آفیسر کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹس پر مقامی تاجر پریشان کا شکار ہیں ۔