اسلام آباد مئی 20 (ٹی این ایس): وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کل منگل کو ہو گا-جس میں پانچ نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا-تفصیلات کے مطابق اجلاس میں وزارت داخلہ لوکل گورنمنٹ بورڈ کی تشکیل کیلئے سمری پیش کرے گی-چیف کمشنر اسلام آباد بورڈ کے چیئرمین ہوں گے بورڈ میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کیلئے سروس رولز اور سٹریکچر کی منظوری دے گا-مانیٹری پالیسی کمیٹی میں ایکسٹرنل ممبر نامزد کرنے کی سمری ایجنڈے میں شامل ہی- اجلاس میں بینکنگ کورٹ نو کراچی میں جج کی تعیناتی کی منطور دی جائے گی-پاکستان کریڈٹ گارنٹی کمپنی کی بطور ڈویلپمنٹ مالیاتی ادارے کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا-وفاقی کابینہ ای سی سی کے 15مئی کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کرے گی-کابینہ کے الیٹریک کو نیشنل گرڈ سے اضافی 150میگاواٹ بجلی کی فراہمی کی حتمی منظوری دے گی- رپورٹ کے مطابق کابینہ رواں سال کیلئے سرکاری شعبہ میں گندم کی خریداری کی حتمی منظوری دیدی-گندم کی خریداری کا ہدف 51لاکھ پچاس ہزار ٹن مقرر کیا گیا ہی-ذرائع کے مطابق اجلاس میں گورنمنٹ حج سکیم کے تحت دوسری قرعہ اندازی کی منظوری دیئے جانے کا امکان ہی-