ایک عورت کے بارے میں اخلاق سے گری گفتگو گھٹیا ذہنیت رکھنے والا کوئی شخص ہی کرسکتا ہے، وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کی ٹویٹ

 
0
692

اسلام آباد مئی 22 (ٹی این ایس): وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ ایک عورت کے بارے میں اخلاق سے گری گفتگو گھٹیا ذہنیت رکھنے والا کوئی شخص ہی کرسکتا ہے۔بدھ کو اپنے ٹویٹ میں وزیر مملکت زرتاج گل نے کہا کہ ماضی میں مسلم لیگ (ن) نے محترمہ نصرت بھٹو، محترمہ بے نظیر بھٹو شہید، جمائما خان سمیت کئی خواتین وحضرات پر پر کیچڑ اچھالا، جیسی قیادت ویسے چیلے ہیں ۔