درخواست میں اور زبانی بات چیت میں فرق ہے: ایس ایچ او سہالہ

 
0
378

راولپنڈی مئی 22 (ٹی این ایس): درخواست میں اور زبانی بات چیت میں فرق ھے ایس ایچ او سہالہ کا مؤقف ایک سال پرانا واقعہ ھے جس پر پولیس پوری چھان بین کر کے قانون کے مطابق کاروائی کرے گی خبر کے حوالے سے ایس ایچ او سہالہ سے بزریعہ موبائل فون رابطہ کیا گیا جس پر ایس ایچ او نے بتایا کہ درخواست میں اور زبانی بات چیت میں مدعی پارٹی پولیس کو مطمئن نہیں کر سکی اور واقعہ ایک سال پرانا ھے پھر بھی پولیس مکمل چھان بین کر کے قانون کے مطابق درخواست پر عمل درآمد کرے گی جو جلد ھی کاروائی کی جاۓ گی ملزم کسی طور بھی واقعہ میں ملوث پایا گیا تو کوئی رعایت نہیں برتی جاۓ گی۔
تھانہ سہالہ میں عام آدمی کی داد رسی مشکل سائلین خوار ہونے لگے ایس پی رورل ڈی آئی جی آپریشن نوٹس لیں روات کی رہائشی خاتون کا موبائل چوری چور پتا چلنے پر فیملی کی فوٹو لیک کرنے کی دھمکیاں بلیک میل کر کے رقم لیتا رھا مزید رقم کا تقاضا کسی کو بتانے کی صورت میں تیزاب پھینکنے جان سے مارنے کی دھمکیاں دو ماہ قبل ایس ایچ او کو درخواست دی کاروائی نہ ہونے پر ایس ایس پی کو درخواست دی جو تھانے بھیجی گئی مگر کوئی شنوائی نہ ہوئی ملزم کو پوچھا تک نہیں گیا متاثرہ خاتون کے بھائی کی صحافیوں سے گفتگو تفصیلات کے مطابق روات کے رہائشی شاہد نامی شہری نے بتایا کہ تقریباً 3 ماہ قبل ہمارے گھر میں شادی کی تقریب تھی عمر نامی لڑکا ہمارے گھر لائٹنگ کرنے آیا ہمارا موبائل چوری هو گیا جس میں فیملی کی فوٹو اور نمبر تھے کچھ دن بعد بیرون ملک گمشدہ موبائل نمبر سے خاتون کے خاوند کو کالیں کی گئ خاوند کے بتانے پر رابطہ کیا تو عمر نے پیسے لے کر موبائل واپس کرنے کا کہا جو دے دئے گئے پھر اس نے فوٹو لیک کرنے کی دھمکیاں دے کر مزید رقم لیتا رھا ہم عزت بچانے کے چکر میں خاموش رھے مگر رقم کا مطالبہ بڑھ گیا تو میری بہن نے انکار کیا جس پر ملزم طیش میں آ گیا اور تیزاب پھینکنے جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے لگا جس کی درخواست تھانہ سہالہ میں ( ش) نامی خاتوں کی طرف سے دی گئی جس پر عمل درآمد نہ ھوا تو ہم نے درخواست ایس ایس پی آفس دی جو ہمیں بتایا گیا کہ اب تھانے میں آپ کی کاروائی هو گی مگر تقریباً 2 ماہ گزر گئے کوئی کاروائی نہ ہوئی اعلی افسران سے پولیس کی طرف سے داد رسی نہ کرنے سمیت ملزم کے خلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ