اقوام متحدہ کا کانگومیں شہید پاکستانی فوجی کیلئے ایوارڈ ملیحہ لودھی نے وصول کرلیا

 
0
304

ایوارڈعالمی امن کیلئے پاکستان کی بے مثال قربانیوں کا اعتراف ہے، پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی
نیویارک مئی 25 (ٹی این ایس): اقوام متحدہ کا کانگومیں شہید پاکستانی فوجی کیلئے ایوارڈملیحہ لودھی نے وصول کرلیا اقوام متحدہ کا کانگومیں شہید پاکستانی فوجی نائیک محمد نعیم رضا کیلئے ایوارڈ اقوام متحدہ میں مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے وصول کیا۔یواین سیکریٹری جنرل نے پیس کیپرز کے عالمی دن پرتقریب میں ایوارڈ دیا، ایوارڈ ہرسال امن مشنز میں شہید فوجی، پولیس، سویلین پیس کیپرزکو دیا جاتا ہے۔اس موقع پر پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے کہا کہ ایوارڈعالمی امن کیلئے پاکستان کی بے مثال قربانیوں کا اعتراف ہے، امن مشنزمیں تعینات پاکستانی دستوں نے دنیا میں ملک کا نام روشن کیا۔پاکستانی سفیر نے مزید کہا کہ پاکستان 6 دہائیوں سے یواین مشن میں فوجی دستے بھیجنے والے ممالک میں سرفہرست رہا ہے۔