خیبرپختوںخواہ میں نماز تراویح کے وقت زلزلے کے شدید جھٹکے

 
0
323

پشاور مئی 29 (ٹی این ایس): خیبرپختوںخواہ میں نماز تراویح کے وقت زلزلے کے شدید جھٹکے محسو کیے گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس میں فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق خیبرپختوںخواہ میں بدھ کی شب کو زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے خیبرپختونخواہ کے شہروں پشاور، مالاکنڈ، سوات اور صوبے کے بیشتر شہروں میں محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے جھٹکے اس وقت محسوس کیے گئے جب بیشتر شہروں میں نماز تراویح کا آغاز ہو گیا تھا۔ زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگ خوف و ہراس کا شکار ہو مساجد، گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ اس دوران لوگ مسلسل اور باآواز بلند کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔ زلزلے کی شدت، گہرائی اور مرکز سے متعلق تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔