شمالی وزیرستان سے گرفتار ہونے والے محسن داوڑ کوانسدادِ دہشتگردی عدالت میں پیش کر دیا گیا، عدالت نے محسن داوڑ کو 8روزہ ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا

 
0
328

بنوں مئی 30 (ٹی این ایس): بویا میں فوجی چیک پوسٹ پرحملہ کرنے کے بعد فرار ہو جانے والے محسن داوڑ کو گرفتار کرنے کے بعد انسدادِ دہشتگردی کی عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے۔عدالت نے محسن داوڑ کو آئندہ پیشی تک کے لیے سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا ہے، عدالت نےسی ٹی ڈی کو محسن داوڑکا 8روزہ ریمانڈ دے دیا ہے۔ یاد رہے کہ 26مئی کو محسن داوڑ نے علی وزیراور اپنے ساتھیوں کے ہمرہ پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا جس میں 1فوجی شہید جبکہ 5زخمی ہو گئے تھے۔
پاک فوج کی جوابی کارروائی پر 3حملہ آور ہلاک جبکہ 10زخمی ہو گئے تھے۔ سکیورٹی اداروں نے حملہ کرنے پر علی وزیراور ان کے ساتھیوں کو گرفتار کر لیا تھا جبکہ محسن داوڑ فرار ہو گئے تھے جس کے بعد انہوں نے غیر ملکی میڈیا پر پاکستان اور افواجِ پاکستان کے خلاف انٹرویو بھی دیا تھا ،آج صبح سکیورٹی فورسز نے انہیں شمالی وزیراستان سے گرفتار کر لیا تھا جس کے بعد انہیں کمشنر آفس بنوں منتقل کر دیا گیا تھا اور اب انہیں عدالت مین پیش کیا گیا ہے۔
اس سے پہلے پاک فوج پر بزدلانہ حملے کے بعد محسن داوڑ کا روپوش ہونے کے بعد پہلا بیان سامنے آیا تھا کہ پاک فوج وزیرستان سے نکل جائے۔ محسن داوڑ نے نامعلوم مقام پر غیر ملکی میڈیا کو دئے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ پاک فوج وزیرستان سے چلی جائے۔ خیال رہے کہ پاک فوج نے کئی سالوں کی ان تھک محنت، دہشتگردوں کے خلاف آپریشن اور ان آپریشنز میں جوانوں کی قربانیاں دے کر وزیرستان میں امن بحال کیا تھا لیکن حال ہی میں محسن داوڑ نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر وزیرستان میں پاک فوج کی چوکی پر نہ صرف حملہ کیا بلکہ وزیرستان میں امن وامان کی صورتحال بھی خراب کرنے کی کوشش کی جس کی سختی سے مذمت بھی کی گئی۔
محسن داوڑ کے حالیہ انٹرویو میں کیے گئے مطالبے پر سیاسی اور دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ محسن داوڑ کے اس بیان سے لگتا ہے کہ وہ وزیرستان میں بحالی امن سے خوش نہیں ہیں اور دوبارہ پاک فوج کو وزیرستان سے بھیجنا چاہتے ہیں اگر پاک فوج وزیرستان سے چلی گئی تو عین ممکن ہے کہ وزیرستان دوبارہ سے دہشتگردوں کی آماجگاہ بن جائے جو کہ پاکستان کے لیے ناقابل قبول ہے۔ یادر رہے کہ پاک فوج کی چوکی پر ساتھیوں سمیت حملہ کرنے والے رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ مفرور تھے اور اب انہیں گرفتار کر کے انسدادِ دہشتگرادی عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے اورعدالت نے انہیں آئندہ پیشی تک کے لیے سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا ہے اور سی ٹی ڈی کو ملزم کا 8 روزہ ریمانڈ دے دیا گیا ہے۔