لاہور، جون 01 (ٹی این ایس): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں پروفیشنلز کو ٹیلنٹ کے اظہار کے بھرپور مواقع فراہم کرنے پر عمل پیرا ہیں۔ پبلک سیکٹر میں کام کرنے والے پروفیشنلزکے دیرینہ مسائل حل کئے جا رہے ہیں۔ پنجاب میں انجینئرز کے لئے ٹیکنیکل الاؤنس کی منظوری ان کی قابلیت کے اعتراف کے مترادف ہے۔ مخصوص محکموں میں کام کرنے والے انجینئرز کو بنیادی تنخواہ کا ڈیڑھ گنا ٹیکنیکل الاؤنس ملے گا۔ ہمیں انجینئرزسے پہلے سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی توقع ہے۔
پنجاب حکومت پروفیشنلز کو ناصرف بہتر مواقع فراہم کر رہی ہے بلکہ پبلک سیکٹر میں موجود پروفیشنلز کے بھی دیرینہ مسائل حل کر رہی ہے
انجینئرز کے لیے ٹیکنیکل الاؤنس کی منظوری اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے.. امید ہے کہ اب انجینئرز پہلے سے بھی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے pic.twitter.com/NrbF7a37cH
— Usman Buzdar (@UsmanAKBuzdar) June 1, 2019