مستونگ ‘ فائرنگ‘ ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والی خاتون سمیت 4افراد جاں بحق‘ ایک زخمی

 
0
348

کوئٹہ جولائی19(ٹی این ایس ): مستونگ کے علاقے میں نا معلوم افراد کی کار پر فائرنگ ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والی خاتون سمیت 4افراد جاں بحق ایک زخمی،پولیس کے مطابق بدھ کو مستونگ کے علاقے چوٹوکے مقام پر قومی شاہراہ پر نا معلوم افراد نے کوئٹہ سے کراچی جانے والی فیلڈر گاڑی نمبر-929 AAQپر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ گاڑی کا ڈرائیور شد ید زخمی ہوگیا ،جاں بحق ہونے والوں کی شناخت مرتضٰی،محمد آصف ،غلام سرور، رخسانہ بی بی قوم ہزارہ ساکنان ہزارہ ٹاؤن کوئٹہ کے نا م سے ہوئی جبکہ زخمی کا نا م عبد الستار بتا یا جاتا ہے ،واقع کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیا ب ہوگئے ،سکیورٹی فورسز نے جائے وقوع پر پہنچ کر لاشوں کوڈی یچ کیو مستونگ جبکہ زخمی کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا جہاں زخمی کی حالت تشویشنا ک بتائی جارہی ہے ،واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے قریبی گاؤں کا گھیرا کر کے ملزما ن کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا ،ایس ایس پی مستونگ غضنفر علی کے مطابق واقع کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے جبکہ لاشوں کو ضروری کا روائی کے بعد کوئٹہ منتقل کردیا گیا