پیر مہر علی شاہ ایریڈ ایگریکلچر یونیورسٹی اور “دی ایڈو ریسورس پاکستان” کی اساتذہ کے لیے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد
(اصغر علی مبارک…)
(راولپنڈی)
: پیر مہر علی شاہ ایرد ایگریکلچر یونیورسٹی کے شعبہ سوشل سائنسز اور سماجی تنظیم ’’دی ایڈو ریسورس پاکستان‘‘ کے زیر اہتمام اساتذہ کے لیے خصوصی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ایم پی اے ملک منصور افضل نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ ایم پی اے رفعت عباسی مہمان خصوصی تھے۔ ورکشاپ میں ڈاکٹر عبدالصبور، ڈین آف سوشل سائنسز کے لیکچرز شامل تھے۔ معروف ٹرینر اور ماہر تعلیم محمود اعجاز بٹ,اور اردو ادب کے ماہر ڈاکٹر اطہر قاسم نے ایک استاد کی ذمہ داریوں اور بچوں کی ذہنی صلاحیتوں کو بڑھانے اور ان کی پرورش کے لیے استعمال ہونے والے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
ورکشاپ کے اختتامی مرحلے پر مہمان خصوصی ایم پی اے ملک منصور افضل نے سوشل سائنسز ڈیپارٹمنٹ کے ڈین ڈاکٹر عبدالصبور اور دی ایڈو ریسورس پاکستان کے سی ای او پروفیسر محمود اعجاز بٹ کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے ہر شعبے میں تربیت یافتہ اور سرشار پیشہ ور افراد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خاص طور پر اساتذہ کو ملک کو درپیش چیلنجز پر قابو پانے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ مہمان خصوصی رکن پنجاب اسمبلی رفعت عباسی نے ریمارکس دیئے کہ تعلیمی شعبے کی ترقی اور اساتذہ کی ہر لحاظ سے بہتری حکومت پنجاب خصوصاً وزیر اعلیٰ مریم نواز کا مشن ہے۔ انہوں نے حکومت کی کوششوں کے لیے تعاون پر زور دیا اور دی ایڈو ریسورس پاکستان کے زیر اہتمام تربیتی ورکشاپس کی تعریف کی۔ تقریب کے اختتام پر خواتین اساتذہ میں اسناد تقسیم کی گئیں۔













